اداریہ پالیسی | خبرنامہ

ہمارا اداریاتی عزم

خبرنامہ کی صحافت کی بنیاد درستگی، تصدیق، واضح نسبت، ذمہ دارانہ رپورٹنگ، ادارتی آزادی اور عوامی مفاد پر قائم ہے۔

ہم خبر اور رائے میں فرق رکھتے ہیں اور کوشش کرتے ہیں کہ قارئین کو اہم معاملات کی معلومات غیر ضروری سنسنی، مبالغے یا گمراہ کن انداز کے بغیر فراہم کی جائیں۔

خبر کی تصدیق

خبر شائع کرنے سے قبل دستیاب معلومات کی ادارتی جانچ کی جاتی ہے۔

خبر کی نوعیت کے مطابق ہم سرکاری بیانات، دستاویزات، متعلقہ اداروں، معتبر خبر رساں ذرائع، عینی معلومات اور دیگر قابلِ اعتماد ذرائع سے تصدیق کی کوشش کرتے ہیں۔

اہم معاملات میں، جہاں ممکن ہو، معلومات کی ایک سے زیادہ ذرائع سے جانچ کی جاتی ہے۔

حقائق کی جانچ

نیوز ڈیسک اور ایڈیٹرز خبر میں:

  • حقائق کی درستگی
  • ذرائع کی اعتباریت
  • خبر کی نسبت
  • ضروری پس منظر
  • سرخی کی درستگی
  • زبان اور وضاحت

کا جائزہ لیتے ہیں۔

گمنام ذرائع

خبرنامہ عام طور پر قابلِ شناخت ذرائع کو ترجیح دیتا ہے۔

تاہم واضح عوامی مفاد کے معاملات میں، اور مناسب ادارتی جانچ کے بعد، گمنام ذریعے سے حاصل کردہ معلومات استعمال کی جا سکتی ہیں۔

گمنام ذرائع کو غیر مصدقہ افواہوں یا ذاتی الزامات کے لیے استعمال نہیں کیا جائے گا۔

پریس ریلیز

پریس ریلیز کو خودکار طور پر آزاد خبر تصور نہیں کیا جاتا۔

پریس ریلیز سے حاصل معلومات کا ادارتی جائزہ لیا جاتا ہے، اور جہاں ضروری ہو اسے edit، contextualize اور attribute کیا جاتا ہے۔

AI پالیسی

خبرنامہ بعض ادارتی workflows میں AI tools استعمال کر سکتا ہے، مثلاً translation، transcription، research assistance یا information organization۔

AI انسانی ادارتی نگرانی کا متبادل نہیں ہے۔

حتمی شائع شدہ مواد کی ذمہ داری خبرنامہ کی انسانی ادارتی ٹیم کی ہوتی ہے۔

رائے اور کالم

Opinion، columns اور analysis میں مصنفین کے ذاتی خیالات شامل ہو سکتے ہیں۔

یہ خیالات لازماً خبرنامہ کے ادارتی مؤقف کی نمائندگی نہیں کرتے۔

Sponsored Content

تجارتی یا sponsored مواد کو آزاد ادارتی رپورٹنگ سے الگ رکھا جاتا ہے۔

اشتہارات یا commercial partnerships کو ادارتی فیصلوں پر اثرانداز نہیں ہونا چاہیے۔

غلطیوں کی اصلاح

فactual error کی اطلاع ملنے پر ادارتی ٹیم اس کا جائزہ لیتی ہے۔ غلطی ثابت ہونے پر مناسب correction یا update کیا جاتا ہے۔

مزید تفصیلات تصحیح و اصلاح کی پالیسی میں موجود ہیں۔

حقِ جواب

کسی فرد یا ادارے کے بارے میں کسی خبر میں اہم الزام یا دعویٰ شامل ہونے کی صورت میں جہاں ممکن ہو متعلقہ فریق کا مؤقف لینے کی کوشش کی جاتی ہے۔

بعد میں موصول ہونے والا مؤقف بھی ادارتی جائزے کے بعد خبر میں شامل کیا جا سکتا ہے۔

ادارتی آزادی

خبرنامہ کے ادارتی فیصلے صحافتی اصولوں، دستیاب حقائق اور عوامی مفاد کی بنیاد پر کیے جاتے ہیں۔

سیاسی، تجارتی یا کسی بیرونی دباؤ کو ادارتی فیصلوں پر اثرانداز نہیں ہونا چاہیے۔